چنتا منی:2 /فروری (محمد اسلم ؍ ایس او نیوز) آج کے دور میں کمپیوٹر کی جانکاری کے بغیر طلبا چاہئے جتنی بھی علمی صلاحیت پیدا کرلیں ان کی قابلیت پھر بھی ادھوری مانی جائیگی ان خیالات کااظہار ڈاکٹر وی۔چندرہ شیکھرا نے کیا۔آج تعلقہ کے کاولگن ہلی کے پاس واقع جین پبلیک اسکول کے 6واں سالانہ جلسے کاآغاز شمع روشن کرکہ کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت تعلیم کو عام کرنے اور معیاری تعلیم دینے پر توجہ دے رہی ہے اور کئی اسکیم لاگو کرتے ہوئے والدین کا بوجھ کم کررہی ہے ایسے وقت میں اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کیلئے توجہ دیں ورنہ آج کے دور میں تعلیم نہیں تو کچھ بھی نہیں۔
انہوں نے والدین کو آواز دیتے ہوئے طلباء کو ٹی۔وی اور موبائیل کے استعمال سے دور رکھیں کیونکہ ٹی۔وی۔اور موبائیل کے استعمال سے طلباء خراب ہونے کا امکان رہتا ہے اسلئے تعلیم حاصل کرنے کے دور میں ہر ایک طالب علم کے ہاتھ کو موبائیل فون پر گیز نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں بچے اسکول کے اوقات میں ادھر اُدھر گھومتے ہیں انہیں ہر شہری کو اس کا حق ہے کہ اس کو اسکول کی طرف لاکر چھوڑیں کہیں بازاروں میں گھوم رہے ہوں یا کہیں اور دکانوں میں کام کرنے سے انہیں بچائیں اگر ان کی عمر ڈھل گئی تو وہ انپڑ اور گنوار بن جائیں گے ایک دور وہ تھا کتابوں کے ذریعہ تعلیم حاصل کی جاتی تھی۔اب ایسا دور اگیا اور چل رہا ہیکہ کمپوٹر کے ذریعے اساتذہ تعلیم دیں گے ایسے ماحول میں بچوں کو تعلیم سے دور رکھنے ٹھیک نہیں چھ سال سے لیکر چودہ سال کے بچوں کو مفت تعلیم دینا حکومت کا مقصد ہے اس پر چلنا اساتذہ کا کام ہے اور ہرتنظیم کے کارکنان اس پر توجہ دینا ہوگاسماج کے ہر شخص کو چاہے کہ گلیوں اور بازاروں میں کام کررہے بچوں کو پکڑ کر اسکول میں لائیں یا فوری محکمہ چائلڈ اوین ڈلیبر کو بذریعہ فون اطلاع دیں تاکہ وہ بچہ اپنی محنت و مزدوری سے بچ کر تعلیم حاصل کر سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علم حاصل کرنا ہر ایک بچے کے لئے لازم ہے ایک زمانہ تھا کہ علم گنے چنے افراد تک ہی محدود تھا لیکن آج نہ وہ زمانہ رہا اور نہ ہی علم پر کسی ایک طبقے یافرقے کی اجاراداری ہے جس طرح دنیا ترقی کرتی گئی اسی طرح علم حاصل کرنے والے بھی ترقی کرتے گئے اس بات سے کسی کاانکار نہیں ہے کہ علم ہی ترقی کا زینہ ہے آج کے اس ترقی یافتہ دور میں علم سے محرومی بدبختی کی نشانی ہے۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپال کرشنا کوشیکا نے بھی خطاب کیا اس موقع پر دسویں جماعت میں نمایاں کامیاب ہوئے طلبہ کو تہنیت پیش کرکہ عزت وافزائی کی گئی اس موقع پر ٹیچر وجیا وانی ،مورلی سمیت کئی ٹیچرس وغیرہ شریک تھے۔